آپس کی بات

دنیا کےمہنگےترین جوتےدبئی میں متعارف

دبئی: معروف شو ڈیزائنرماریہ مزاری نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے متعارف کروا دئیے، سونے سے تیار کرکے ہیروں سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا بھر میں اپنی عجیب و غریب چیزوں اور عمارتوں کے باعث بے حد مشہور ہے، دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال، مصنوعی جزائر کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی کی پہچان میں مزید ایک چیز کا اضافہ ہونے والا ہے، وہ دنیا کے مہنگے ترین جوتے ہیں جن کی نمائش تین روز قبل واحد سیون اسٹار ہوٹل برج العرب میں کی گئی تھی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے مہنگے جوتے تیار کرنے والی ڈایزائنر نے ان کی قیمت 1 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر متعین کی ہے جس کی خریدی کرتے ہوئے امیر آدمی کو کئی مرتبہ سوچنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ دنیا کے مہنگے ترین پیشن ڈائمنڈ نامی جوتوں کو خالص سونے سے تیار کرکے ہیروں سے تزائین وآرائش کی گئی ہے، مذکورہ جوتوں کو 9 ماہ مدت میں تیار کیا گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق معروف شو ڈیزائنرماریہ مزاری نے پیشن جیولرکےاشتراک سے مذکورہ جوتے تیار کیے ہیں۔

معروف شو ڈیزائنرماریہ مزاری نے میڈیا کو بتایا کہ پیشن ڈائمنڈ نامی جوتوں میں متعدد ہیرے لگائے گئے لیکن دو ہیرے 15، 15 کیرٹ کے ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کمپنی نے سونے اور ہیروں سے تیار کردہ جوتوں کی صرف ایک ایک جوڑی تیار کی ہے جو صرف کوئی ایک شخص خرید سکتا ہے جبکہ ان کی قیمت میں بھی کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔