آپس کی بات

فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کی ایئربس تیار

پیرس: فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کا طیارہ تیار کرلیا گیا ہے، جو باقاعدہ طور پر 2019 میں پرواز شروع کرے گا۔

فرانس کی فضائی کمپنی ایئربس نے اس طیارے کا نام ‘بیلوگا ایکسل’ (Beluga XL) رکھا ہے۔

ایئربس بیلوگا ایکسل کو سامنے کی طرف اس انداز سے پینٹ کیا گیا ہے کہ وہ بالکل وہیل مچھلی کی طرح لگتی ہے۔

یہ ایئربس 125 ٹن وزنی ہے اور 53 وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کی لمبائی 63 میٹر جبکہ اونچائی 19 میٹر ہے۔

جمعرات 19 جولائی کو اس طیارے نے فرانس کے ٹولوز (Toulouse) ایئرپورٹ سے پہلی آزمائشی اڑان بھری، اس موقع پر 10 ہزار کے لوگ یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

اس طیارے کے ‘ببل سیکشن’ میں اضافی جگہ بھی موجود ہے جبکہ ایک لوئرڈ کاک پٹ بھی ہے، جس سے مرکزی ڈیک کے لیے جگہ بنتی ہے اور ڈائریکٹ کارگو میں آسانی رہتی ہے۔

اگلے 10 ماہ میں اس ایئر بس کی 600 گھنٹے طویل ٹیسٹ فلائٹ کا تجربہ کیا جائے گا، جبکہ ایسی مزید چار سے پانچ ایئر بسیں بھی تیار کی جائیں گی۔