خبرنامہ

یمن،امریکی ڈرون حملے میں القائدہ کے متعدد دہشت گرد ہلاک

صنعاء (ملت آن لائن + آئی این پی) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون نے صوبہ ایبین میں القائدہ دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں ۔یمن انسداد دہشت گردی فورسز کے انٹر نیٹ صفحے سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے میں ، زنجیبار سے منسلک گاوں عمارین میں، القائدہ کے لیڈروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بعض سرغنہ ہلاک ہو گئے ہیں۔دوسری طرف یمن انسداد دہشت گردی فورسز نے ایبین کے مغربی علاقے لاہیک میں القائدہ کے خلاف آپریشن کیا جس میں دہشتگرد تنظیم کے 5 لیڈروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔