تہران (ملت + اے پی پی) عالمی استعمار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن ککے حوالہ سے پورے ایران میں امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔تہران سمیت پورے ایران میں تیرہ آبان کی مناسبت سے نکالی گئی ریلیوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔ تہران میں بھی ریلی کے شرکاء نے امریکہ کے سابق سفارتخانے ( جاسوسی کے اڈے) کے سامنے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے۔ریلیوں کے شرکاء نے امریکا مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ہر قسم کے ظلم و بربریت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ۔تیرہ آبان کی مناسبت سے طلباء تنظیموں نے الگ الگ بیانات میں اسلامی انقلاب کی امنگوں اور اہداف کو جاری رکھنے اورامریکی وعدوں پر اعتبار نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبرنامہ
ایران میں امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش
