قاہرہ (ملت آن لائن + آئی این پی) مصر کے جزیرہ نما سینا میں سرگرم شدت پسند گروپ داعش سے وابستہ انصار بیت المقدس نے مصری فوج کے فضائی حملے میں اپنے اہم کمانڈر ابو انس الانصاری کی ہلاکت کی تصدیق کردی،قبل ازیں مصری فوج نے بھی دعوی کیا تھا کہ فورسز نے ایک فضائی حملے میں داعش کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مقتول کمانڈر کی تنظیم میں شمولیت سے قبل کے حالات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الانصاری مصری جیلوں میں قید رہنے کے بعد جزیرہ سینا میں سرگرم تنظیم توحید والجہاد میں بھی شمولیت اختیار کی تھی۔داعش کے اعترافی بیان سے قبل مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فوج نے جزیرہ نما سینا میں داعش تنظیم کے انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک فضائی کارروائی کے دوران انتہائی خطرناک دہشت گرد سمیت 5 عسکری پسند مارے گئے ہیں جب کہ 16 شدت پسندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔فوجی ترجمان کے مطابق فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی ایک گاڑی تباہ اور ان کے قبضے سے خود کار رائفل، 80 گولیاں اور دو بم قبضے میں لیے ہیں۔
خبرنامہ
داعش کا مصری فوج کے فضائی حملے میں اہم کمانڈر کی ہلاکت کا اعتراف
