دمشق (ملت آن لائن + آئی این پی) شمالی شام میں واقع عدلیب شہر کے مضافات میں واقع ایک گاؤں پر فضائی حملے میں 3خواتین سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی شام کے شہر عدلیب کے مضافات میں واقع ایک گاں پر فضائی حملے میں تین خواتین سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے کا خیال پائے جانے والے لڑاکا طیاروں نے مخالفین کے زیر کنٹرول سکیریہ گاں پر تین بار فضائی حملہ کیا۔رہائشی علاقوں کو ہدف بنانے والے اس حملے میں متعدد مکانات زمین بوس ہو گئے ، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سول دفاعی ٹیمیں علاقے سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق شامی شہر طبقہ پر امریکی اتحاد کی بمباری کے دوران کرد اور عرب ملیشیا کے مغرب نواز جنگجوؤں کو غلطی سے نشانہ بنا دیا گیا۔پینٹاگون کے مطابق امریکی اتحاد کے جہازوں نے ایک اتحادی ملیشیا کی جانب سے غلط اطلاع پر جنگی مورچوں پر بمباری کردی تھی جس کے نتیجے میں 18 جنگجو ہلاک ہوگئے۔بیان میں بتایا گیا کہ نشانہ بنائے جانے والا مقام اصل میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کا مورچہ تھا۔شامی ڈیموکریٹک فورسز شام میں داعش کے گڑھ الرقہ کو گھیرے میں لینے اور اس پر قبضہ کرنے کے لئے پیش قدمی کررہے ہیں۔شامی ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ گروپ کی قیادت امریکی اتحاد کے تعاون سے واقعہ کی تحقیقات اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔
خبرنامہ
شام میں تازہ فضائی حملے میں 3خواتین سمیت5 افراد ہلاک،8زخمی
