خبرنامہ

طاقتور شخص نے 190 ٹن وزنی جنگی طیارہ کھینچ لیا

سڈنی : آسٹریلیا کے رہائشی طاقتور باڈی بلڈر نے طاقت کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے 190ٹن وزنی جنگی طیارہ کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

گرینڈ ایڈورڈز نامی شخص نے حیرت انگیز کارنامہ امریکی شہر ڈوور میں واقع ایئر بیس پر سر انجام دیا۔

طیارے کو ایک موٹی رسی کی مدد سے 5 میٹر تک کھینچ کر یہ منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں گرینڈ ایڈورڈز آسٹریلیا کے اسٹرانگ مین کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں