خبرنامہ

چین: رہائشی عمارت میں سے ٹرین کا گزر٬ انوکھی تخلیق اور دلچسپ ویڈیو

یقیناً آپ نے مختلف ٹرینوں کے سرنگوں میں سے گزرنے کے بارے میں سن رکھا ہوگا یا پھر ان کا سفر بھی کیا ہوگا لیکن ہم آج جس ٹرین کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ کسی سرنگ میں سے نہیں بلکہ ایک رہائشی عمارت میں سے گزرتی ہے-

جی ہاں چینی شہر Chongqing میں ایک ریلوے ٹریک کو ایک 19 منزلہ رہائشی عمارت کے درمیان سے گزارا گیا ہے-اس رہائشی عمارت کی چھٹی سے آٹھویں منزل تک ایک خاص ریلوے ریلوے اسٹیشن قائم کیا گیا ہے-

یہ ایک مصروف ریلوے اسٹیشن ہے اور رہائشی عمارت ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کے شور کو انتہائی کم کرنے کے لیے یہاں خصوصی آلات کا استعمال کیا گیا ہے-

اس ٹرین کے شور کی آواز کچھ ایسے سنائی دیتی ہے جیسے کوئی برتن دھو رہا ہو- عمارت کے رہائشی اس ٹرین میں اپنی عمارت میں قائم اسٹیشن سے ہی سوار ہوتے ہیں-

شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ “ ہمارے شہر میں بہت زیادہ تعمیرات ہیں اور ایسی صورت میں سڑکوں اور ریلوے ٹریک کے لیے جگہ تلاش کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے“-
http://video.dailymail.co.uk/video/1418450360/2014/08/1418450360_3724646849001_TRAIN-APTS.mp4