خبرنامہ

یارکشائر میں پالتو کتوں کی پریڈ

یارکشائر میں پالتو کتوں کی پریڈ
لاہور(ملت آن لائن) برطانوی کاؤنٹی یارکشائر کے شہر لیڈز میں کتوں کی سالانہ کرسمس پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔اس ریس میں ہر سال کی طرح چھوٹے قد و قامت کے حامل کئی کتوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ شرکت کی ۔مقامی پارک میں منعقد کئے گئے اس ایونٹ میں پریڈ کی مناسبت سے کتوں نے رنگ بر نگے ملبوسات بھی زیب تن کئے ہوئے تھے ۔ان کتوں کی پھرتی کیساتھ ساتھ سستی نے بھی سب کو بے حد محظوظ کیا جبکہ اس دوران ان کے مالکان بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے دکھائی دئیے ۔