خبرنامہ

یمن میں ہزاروں افراد کااقوام متحدہ کے نئے امن روڈ میپ کے خلاف مظاہرہ

عدن۔ 4 نومبر (ملت + اے پی پی) یمن میں ہزاروں افراد نے اقوام متحدہ کے امن روڈ میپ کے خلاف مظاہرہ کیا، جس کے تحت 19 ماہ سے جاری اس تنازعے کے خاتمے کی کوشش کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان یمنی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اس منصوبے کے تحت عسکریت پسند باغیوں کے اقتدار پر قبضے کو قانونی طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ یہ مظاہرہ جنوبی یمنی شہر عدن میں کیا گیا۔ یمن کے جنوب میں حکومت کے حامی ان مظاہرین کی جانب سے یہ احتجاج ایک ایسے موقع پر کیا گیا، جب اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد حوثی باغیوں کے ساتھ امن بات چیت کے لیے صنعاء پہنچے ہیں۔