خبرنامہ

آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لیے نائجیریا کی سڑکوں پر مارچ

ابوجا؛ (ملت+اے پی پی) نائجیریامیں ہزاروں افراد نے مذہبی رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی رہائی کے لیے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مسلمان دارالحکومت ابوجا کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔یہ مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی رہائی کے لیے سپریم کورٹ کی مقررہ کردہ مہلت ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کی آزادی کے لیے مہم تیز ہوگئی ہے۔