خبرنامہ

استنبول میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 4 روسی شہریوں سمیت 5 افراد ہلاک

استنبول (ملت + آئی این پی) ترکی کے شہر استنبوال میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹوں سمیت 5افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر مقامی ٹیلی ویژن چینل کے ٹرانسمیشن ٹاور سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 2 پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔ترک حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 4 غیر ملکی ہیں جب کہ ترک خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ چاروں غیر ملکی روسی شہری ہیں تاہم حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔