خبرنامہ

اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات کی سرگرمیاں جاری

مقبوضہ بیت المقدس (ملت آن لائن + آئی این پی) اسرائیل نے آتاروت یہودی رہائشی علاقے میں 10ہزار نئے فلیٹوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیدی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی القدس بلدیہ اور وزارت آباد کاری نے مقبوضہ مشرق القدس کے شمال میں واقع اور بیک وقت ایک صنعتی علاقہ ہونے والے آتاروت یہودی رہائشی علاقے میں10 ہزار نئے فلیٹوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔اسرائیلی چینل 10 کی خبر میں سابقہ امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مذکورہ منصوبے پر امریکہ کے اسرائیل پر دبا کی بنا پر اس سے قبل منظوری نہ دی جا سکی تھی۔اسرائیل ماہ دسمبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تمام تر غیر قانونی سرگرمیوں کو ‘فوری طور پر اور مکمل طور پر’ روکنے کی سفارش پیش کرنے والی قرارداد کی منطوری کے باوجود تعمیراتی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔