خبرنامہ

افغان سیکورٹی فورسز کا پاکستانی اور ایرانیوں سمیت 64شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل (ملت + آئی این پی) افغان سیکورٹی فورسز نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران پاکستانی اور ایرانیوں سمیت 64شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران 64شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا جن میں پاکستانی اور ایرانی شدت پسند بھی شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ۔ہلاک دہشتگردوں میں 2ایرانی اور 4پاکستانی بھی شامل ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔