خبرنامہ

الجزائر، امتحانات میں نقل روکنے کے لیے انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ

الجزیرہ ۔ 21 جون (اے پی پی) افریقی ملک الجزائر میں حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے امتحانات میں نقل روکنے کے ایک انتہائی دلچسپ قدم اٹھایا گیا ہے۔ حکومت نے امتحانات کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہائی سکول کے ڈپلوما امتحانات کے دوران لینڈ لائن اور موبائل انٹرنیٹ دونوں کو بند کر دیا جائے گا۔امتحانات 20 سے 25 جون تک جاری رہیں گے اور اس دوران انٹرنیٹ سروسز مختلف اوقات میں بند رہے گی۔یاد رہے کہ سنہ 2016 میں ملک بھر میں امتحانات کے دوران بڑے پیمانے پر نقل کے کیسز سامنے آئے تھے اور امتحانات کے دوران اور اس سے پہلے بھی کئی پرچے انٹرنیٹ پر آ گئے تھے۔اسی لیے گذشتہ سال حکومت نے انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے والی کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ امتحانی اوقات کے دوران سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کر دیں تاہم سوشل میڈیا کی بندش بھی نقل روکنے میں کارگر ثابت نہ ہو سکی۔ملک کی وزیرِ تعلیم نے مقامی روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کو ملک بھر میں امتحانات کے دوران بلاک کر دیا جائے گا۔