خبرنامہ

امریکی خاتون رکن کانگرس کے شام کے خفیہ دورے کا انکشاف

دمشق: (ملت+اے پی پی) امریکی ڈیموکریٹک خاتون کانگرس تلسی گیبرڈ نے شامی دارلحکومت دمشق اور حلب کا دورہ کیا ہے،2012ء سے یہ اس نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔شامی اخبار الوطن کے مطابق تلسی گیبرڈ گزشتہ روز دمشق کے ایئر پورٹ پر پہنچی،ان کے ہمراہ سابق رکن کانگرس ڈینس بھی موجود تھے ۔اخبار کے مطابق وفد نے شامی حکام کے بغیر حلب اور کیدال شہر کا دورہ کیا،انہوں نے بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ اور حلب یونیورسٹی ہسپتال کا دورہ کیا۔فارن پالیسی میگزین کے مطابق تلسی کے دورے کا مقصد حقائق جاننا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شامی عوام ،امدادی کارکنوں، حکومتی اور کیمونٹی رہنماؤں،مہاجرین اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کرنا اہم ہے۔