خبرنامہ

امریکی خاتون عسکری رضاکار کی حلف برداری میں مذاق کی ویڈیو وائرل

امریکی خاتون عسکری رضاکار کی حلف برداری میں مذاق کی ویڈیو وائرل

نیویارک:(ملت آن لائن) امریکی ریاست ٹینیسی میں نیشنل گارڈ کی عسکری رضاکار روبن براؤن نے حلف اٹھاتے ہوئے ڈائناسار کی ڈمی کا استعمال کیا۔ امریکی ریاست ٹینیسی میں نیشنل گارڈز کی امورعامہ کی عسکری رضاکار روبن براؤن نے حلف اٹھاتے ہوئے ایک ڈائنا سور کے دستانے کا استعمال کیا اور حلف کے تمام الفاظ کے ساتھ ڈائنا سار کی لپسنگ بھی کی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور فیس بک پر یہ ویڈیو 24 لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔

حلف برداری کے موقع پر روبن کے چیف نے ڈمی کو دیکھ کر اپنی ہنسی کو بمشکل قابو میں رکھا اور اس حرکت پر کوئی اعتراض یا اظہارِخیال نہیں کیا، تاہم دوسری جانب روبن براؤن کے مذاق نے تنازع کھڑا کردیا ہے اور انہیں امریکی عسکری اہلکاروں اور عوام کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔