خبرنامہ

انجلینا جولی بننے کے چکر میں لڑکی نے اپنا حلیہ بگاڑ دیا

انجلینا جولی بننے کے چکر میں لڑکی نے اپنا حلیہ بگاڑ دیا
نیو یارک:(ملت آن لائن) ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کی ایرانی مداح نے اپنی آئیڈیل جیسا دکھنے کے چکر میں 50 سرجریاں کرواکر اپنا چہرا بگاڑ دیا۔ ایران کی 19 سالہ لڑکی جو نہ صرف خود کو ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کا بہت بڑا مداح کہتی ہے بلکہ اپنی اسکرین آئیڈیل جیسا دکھنا بھی چاہتی ہے اور اس کام کے لیے لڑکی کو 50 سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروانی پڑگئیں۔رپورٹس کے مطابق 50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی تو نہ بن سکی البتہ ایک مشہور کارٹون کردار ’کارپس برائیڈ‘ (مردہ دلہن) ضرور بن گئی جو2005 میں ریلیز ہونے والی برطانوی اور امریکی اسٹوپ موشن اینیمیٹڈ میوزکل فلم کا مشہور کردار تھا۔ایک انٹریو میں ایرانی لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے اپنا وزن کم کرنے کے لیے 4 ماہ تک ڈائیٹ کرنا پڑی جس کے بعد اس نے 40 کلو وزن کم کیا مگر 50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی کے بجائے مشہور کارٹون کردار ’کارپس برائیڈ‘ جیسا دکھتی ہے۔