خبرنامہ

انسانی جسم کے حیرت انگیز حقائق

انسانی جسم کے حیرت انگیز حقائق
سائنس کے لیے انسان کا بدن حیرت انگیز تخلیق کی حیثیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے سائنسدان انسانی جسم میں پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے اپنی تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذیل میں انسانی جسم سے متعلق حیران کن حقائق پیش خدمت ہیں۔

٭…ہمارا دل روزانہ اتنی توانائی پیدا کرتا ہے جس سے ٹرک کو بیس میل (32کلومیٹر) کے فاصلے تک چلایا جاسکتا ہے۔
٭…انسان کا جسم اتنی مقدار میں لوہا پیدا کرتا ہے جس سے باآسانی ایک تین انچ لمبی کیل تیار کی جاسکتی ہے۔
٭…دل کا اپنا الیکٹریکل سسٹم ہوتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ جسم سے باہر نکالے جانے کے باوجود دل دیر تک مسلسل دھڑکتا رہتا ہے۔
٭…آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پسینے سے بو نہیں آتی۔دراصل یہ بو انسانی جسم کی ہوتی ہے جو جلد پر موجود جراثیم کے پسینے سے ساتھ ملنے کی وجہ سے آتی ہے۔
٭…اگر ہماری آنکھیں ڈیجیٹل کیمرہ ہوتیں تو یہ 576 میگا پکسل کی حامل ہوتیں۔
٭…ہمارے پاؤں جسم کی ایک چوتھائی ہڈیوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاؤں کی ہڈیوں کی ترتیب جسم کی باقی ہڈیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔
٭…اگرچہ خواتین کے دل کا سائز چھوٹا ہوتا ہے لیکن یہ مردوں کے دل کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے دھڑکتا ہے۔
٭…ہماری ناک پچاس ہزار مختلف خوشبوؤں کو پہچاننے یا شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
٭…انسان کی پلکوں میں زندہ لیکن انتہائی چھوٹی جسامت کے کیڑے پائے جاتے ہیں۔ان کو ڈیموڈیکس( demodex) کہا جاتا ہے۔
٭…انسان کے لیے نیند انتہائی اہم ہے۔ سات گھنٹے سے کم سونا آپ کی عمر کو کم کرسکتا ہے۔
٭…آپ کے ناک اور کان کا سائز بڑھنا کبھی نہیں رکتا۔
٭…بڑوں کے مقابلے میں بچوں کی ساٹھ ہڈیاں زیادہ ہوتی ہیں ۔تاہم آپ جیسے جیسے بڑے ہوتے جاتے ہیں ،یہ اضافی ہڈیاں ایک دوسرے میں ضم ہونے لگتی ہیں۔
٭…ایک نئی تحقیق کے مطابق چالیس سال کی عمر تک پہنچنے تک آپ کا دماغ مسلسل تیار ہوتا رہتا ہے۔
٭…ہر شخص کی زبان کے نشانات دوسرے شخص کی زبان سے مختلف ہوتے ہیں۔ انگلیوں اور ہتھیلی کے نشان بھی سبھی لوگوں میں مختلف ہوتے ہیں۔
٭…آپ کا دل پوری زندگی میں اتنا زیادہ خون پمپ کرتا ہے جس سے کاروں کے دوسو ٹینک بھرے جاسکتے ہیں۔

جسم سے باہر سینے کے اوپر دل رکھنے والی 8 سال کی بچی

 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ٹائی کیوں نہیں لگاتے؟

بارش کے پانی سے دوڑنے والی موٹرسائیکل

ٹریکٹر پر بائیک کی طرح کرتب دکھانے والا کسان

تھائی لینڈ کے 58 سالہ شخص کی 120 شادیاں