خبرنامہ

او آئی سی کی افغانستان اورعراق میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت

جدہ (ملت + اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم اوآئی سی نے افغانستان اورعراق میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف عثیمین نے ایک بیان میں کابل کے اسپتال پر حملہ اورعراق میں شادی کی ایک تقریب میں خودکش دھماکوں کی پرزورمذمت کی ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے دونوں واقعات میں مرنے ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف افغان حکومت اورعوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔