خبرنامہ

ایران، ایک ہفتے میں 14 ہزار ویب سائٹس اور اکاؤنٹس بند

تہران: (ملت+اے پی پی) یران کے پراسیکیوٹر اور انٹرنیٹ سنسرشپ کمیٹی کے صدر احمد علی منتظری نے 14 ہزار ویب سائٹس اور سماجی روابط کے اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔احمد علی منتظری نے ایران کے الخبر نیوز چینل کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان ویب سائٹس اور سماجی روابط کی سائٹس پر صفحات کو مذہب اور اخلاقیات کے خلاف مواد کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ”اس وقت ہم غیرملکی چینلوں اور مخالفانہ نیٹ ورکس کے حملوں کی زد میں ہیں اور ہمارے مذہب اور قومی اقدار کو نشانہ بنایا جارہا ہے”ایرانی پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ صدر حسن روحانی اور وزیر داخلہ رحمانی فاضلی نے ان سے ویب سائٹس کی بندش کے معاملے پر اتفاق کیا تھا اور اس معاملے میں سخت انتباہ جاری کیے گئے تھے۔