خبرنامہ

ایرانی حکمرانوں کا بھانڈہ پھوٹ گیا

تہران: (ملت+ئی این پی ) سفید پوش سمجھے جانیوالے ا یرانی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین صادق آملی لاری جانی 63 بنک اکاؤنٹس میں کروڑوں ڈالر کے مالک نکلے ،صادق لاری جانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہتے ہیں ۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صادق لاری جانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہتے لیڈروں میں شمار ہوتے ہیں انہو ں نے انہیں 15اگست2009ء کو پانچ سال کے لیے اس عہدے پر فائز کیا۔آیت اللہ علی خامنہ ای جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ صادق لاری جانی کی کار کردگی سے بہت مثاثر ہوئے اور دعویٰ کیا کہ جسٹس لاری جانی کے دور میں ایران میں عدلیہ نے غیر معمولی ترقی کی۔ لاری جانی کی اسی ’کارکردگی‘ کو سامنے رکھتے ہوئے خامنہ ای نے انہیں 2014ء میں مزید اگلے پانچ سال کے لیے جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے پر توسیع دیدی۔ آملی لاری جانی کو ایک عرصے تک سفید پوش سمجھا جاتا رہا۔اب پتا چلا کہ موصوف کے دسیوں بنک کھاتے ہیں جن میں بھاری رقوم چھپائی گئی ہیں۔اس رورٹ نے سب کو حیران کردیا۔ انکشاف ہوا کہ جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ جسٹس صادق لاری جانی کے 63 بنک کھاتے ہیں جن میں ایک ہزار ارب ایرانی تومان رقم رکھی گئی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ کرنسی 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ بھاری رقوم کئی طریقوں سے جمع کی گئی ہیں۔ کرپشن کے خلاف لڑنے کا دعویٰ کرنے والے لاری جانی نے مقدمات کے عوض ملنے والی ضمانت کی رقوم اپنے ذاتی کھاتوں میں منتقل کیں۔ اس کے علاوہ ان کے اپنے کئی کھاتوں میں رکھی گئی رقم سے انہیں ماہانہ 22ارب تومان منافع ملتا رہا ہے۔ یہ منافع امریکی کرنسی میں چھ ملین 8 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔