خبرنامہ

ایرانی وزیر خارجہ کل سے روس کا تین روزہ دورہ کریں گے

تہران (ملت + آئی این پی)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل جمعہ سے روس کا تین روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بتایا کہ جواد ظریف اس دوران اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے دو بدو ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی ملاقات شام کے وزیر خارجہ سے بھی ہو گی جبکہ ان تینوں وزرائے خارجہ کے مابین ایک اجلاس بھی ہو گا۔ ایران اور روس شامی صدر بشارالاسد کے حلیف ہیں اور شامی افواج کو مالی و عسکری تعاون مہیا کرنے میں ان دونوں ممالک کا کیلدی کردار ہے۔