خبرنامہ

ایران میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

تہران (ملت + آئی این پی) ایران میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ، سفیر آصف درانی نیپرچم کشائی کی ،صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات سنائے ۔ملک بھر کی طرح ایران میں بھی یوم پاکستان کی تقریب منائی گئی جس میں ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے پاکستان ہاوستہران میں پاکستانی جھنڈا لہرایہ۔ اس موقع پہتہران میں مقیم پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سفیر آصف درانی نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سناے۔ سفیر پاکستان آصف درانی نے تقریب سے خطاب میں قائداعظم اور تحریک پاکستان کے رھنماوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی عوامانتہا پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے عسکری قیادت کے ساتھ متحد ہیں۔ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات موجودہ سیاسی قیادتوں کی کاوشوں سے مزید مستحکم ہو رہیہیں ۔ اس موقع پر پاکستانی طلبا اور طالبات نے قومی ترانہ اور ملی نغمیگاے ۔