خبرنامہ

ایران نے خودکش ڈرون متعارف کرادیئے

تہران (ملت + آئی این پی )ایران کے انقلابی گارڈز نے ایسے نئے ڈرون طیارے متعارف کرا دیے ہیں، جو خودکش انداز سے حملے کر سکیں گے۔ایرانی میڈیاکے مطابق یہ طیارے ایک ہزار کلومیٹر تک اورمسلسل چار گھنٹوں تک پرواز کی صلاحیت کے حامل ہیں اور انہیں دہشت کے جہازوں پر خودکش طرز کے حملے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں خلیج فارس میں ایرانی اور امریکی بحری جہازوں کے درمیان ٹکراو جیسی صورت حال کے واقعات دیکھے گئے ہیں۔گزشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا تھا کہ ایرانی انقلابی گارڈز کی تیزرفتار حملہ آور کشتیوں نے امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس فائربولٹ تک پہنچنے کی کوشش کی تھی۔