خبرنامہ

ایٹمی معاہدے کی خلاف وزری روکنے کے لیے چارہ جوئی کی ضرورت ہے: ایران

تہران ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) جامع ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والی ایرانی کمیٹی کے سربراہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی روکنے کے لیے لازمی چارہ جوئی کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے پارلیمانی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ فریق مقابل کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا امکان بدستور موجود ہے جس کے لیے ضروری چارہ کار تلاش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کے فوائد حاصل کرنے کی سمت قدم بڑھا رہا ہے تاہم بعض مشکلات اور مسائل باقی ہیں جن کا تعلق مقابل فریقوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابل فریقوں نے بعض معاملات میں پس و پیش سے کام لیا ہے اور بروقت عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ مشکلات پیش آرہی ہیں۔