خبرنامہ

بائیسکل کومیوزک سٹوڈیو میں تبدیل کرنیکا انوکھا رجحان

بائیسکل کومیوزک سٹوڈیو میں تبدیل کرنیکا انوکھا رجحان
میلان (ملت آن لائن) پاکستان میں کبھی بائیسکل انتہائی عام استعمال کی سواری تھی لیکن وقت کیساتھ ساتھ اس رجحان میں کمی آتی گئی اور آج کل بائیسکل کا نام سنتے ہی ذہن میں یا تو بچوں کی سواری کا تصور ابھرتا ہے یا پھر فٹنس میں مددگار آلے کا ،لیکن جدید کاروں اور موٹر سائیکلوں کے اس دور میں بھی اٹلی کے ایک شہر میں بائیسکل کو دلکش شکل میں سامنے لانے کا رجحان پیدا ہوچکا ہے ۔ پالیرمو شہر میں بائیسکل پر بڑے بڑے سپیکر نصب کر کے انہیں چلتے پھرتے میوزک سٹوڈیو میں تبدیل کر نے کا شوق پروان چڑھ چکا ہے ،بائیسکل پر کار کا سٹیریو سسٹم نصب کیا جاتا ہے جس پر سپیکر ، سب ووفرز ، ایمپلی فائرز سمیت کار کی ہی بیٹریاں لگی ہوتی ہیں اور جب یہ بائسیکل شہر کی سڑکوں پر دوڑتی ہے تو 1250 واٹ سائونڈ در و دیوار کو ہلا رہا ہوتا ہے ۔

بائیسکل انتہائی عام استعمال کی سواری تھی لیکن وقت کیساتھ ساتھ اس رجحان میں کمی آتی گئی اور آج کل بائیسکل کا نام سنتے ہی ذہن میں یا تو بچوں کی سواری کا تصور ابھرتا ہے یا پھر فٹنس میں مددگار آلے کا ،لیکن جدید کاروں اور موٹر سائیکلوں کے اس دور میں بھی اٹلی کے ایک شہر میں بائیسکل کو دلکش شکل میں سامنے لانے کا رجحان پیدا ہوچکا ہے ۔ پالیرمو شہر میں بائیسکل پر بڑے بڑے سپیکر نصب کر کے انہیں چلتے پھرتے میوزک سٹوڈیو میں تبدیل کر نے کا شوق پروان چڑھ چکا ہے ،بائیسکل پر کار کا سٹیریو سسٹم نصب کیا جاتا ہے جس پر سپیکر ، سب ووفرز ، ایمپلی فائرز سمیت کار کی ہی بیٹریاں لگی ہوتی ہیں