خبرنامہ

بارش کے پانی سے دوڑنے والی موٹرسائیکل

بارش کے پانی سے دوڑنے والی موٹرسائیکل

پیرس(ملت آن لائن)فرانسیسی انجینیئر نے بارش کے پانی اور دباؤ سے بھینچی گئی ہوا کے ذریعے راکٹ موٹر سائیکل بنائی ہے ۔ اگرچہ یہ کسی یونیورسٹی طالب علم کا سائنسی پروجیکٹ دکھائی دیتا ہے لیکن معمولی غلطی سے بھی اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

فرانسیئس گائیسی نے اس آبی راکٹ والی موٹرسائیکل کو ’راکٹ ٹرائک‘ کا نام دیا ہے جس کی تفصیلی ویڈیو نیچے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ جب اس راکٹ بائیک کی آزمائش کی گئی تو آدھے سیکنڈ میں یہ صفر سے 100 کلومیٹر تک پہنچ گئی اور صرف ایک ملی سیکنڈ کے بھی آٹھویں حصے میں موٹرسائیکل نے 60 فٹ کا فاصلہ طے کر لیا۔

اس سے قبل گائیسی ایک راکٹ سائیکل کا تجربہ بھی کر چکے ہیں جسے وہ صرف 4.8 سیکنڈ میں 207 میل فی گھنٹہ تک پہنچا چکے ہیں۔ گائیسی کے مطابق جس طرح سوڈے کی بوتل سے مائع تیزی سے جھاگ اڑاتا خارج ہوتا ہے بالکل اسی طرح یہ راکٹ بھی کام کرتا ہےاور اس کی ٹنکی کو بھرنا سب سے مشکل کام ہے جسے کسی مشین کی بجائے دستی طور پر بھرا گیا ہے اور اس کے لیے بارش کا پانی استعمال کیا گیا ہے۔