خبرنامہ

برطانوی سفارتخانے میں بلی بھرتی

برطانوی سفارتخانے میں بلی بھرتی
عمان:(ملت آن لائن) رپورٹ کے مطابق لارنس نامی اس بلی کو اکتوبر میں ریسکیو کیا گیا تھا۔لارنس آف عمان کو اب چوہوں کے شکار کیلئے سفارت خانے کا حصہ بنا لیا گیا ہے ۔ بلی کو ’’چیف ماؤزر ‘‘ کا درجہ دیا گیا ہے ۔حکام کا یہ ماننا ہے کہ برطانیہ میں جب اردن کی بات ہوتی تھی تو لوگوں کے ذہن میں صرف مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کا خیال آتا تھا لیکن اب لارنس کی بات ہوگی ۔