خبرنامہ

برطانوی صحافی ہاتھ دھوتے ہوئے مگر مچھ کی خوراک بن گیا

برطانوی صحافی ہاتھ دھوتے ہوئے مگر مچھ کی خوراک بن گیا

کولمبو(ملت آن لائن)سری لنکا میں نامور برطانوی صحافی جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ کا شکار بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 سالہ پال مکلین سری لنکا میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا جہاں جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ نے پال کو جھیل میں کھینچ لیا، واقعہ کے مقام پر موجود مچھیرے کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی کو مگر مچھ گھسیٹتا ہوا جھیل میں لے گیا۔

برطانوی صحافی کو جس جگہ مگر مچھ نے نشانا بنایا وہاں مگر مچھوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، مقامی افراد کے مطابق آخری بار انہوں نے صحافی کا ہاتھ جھیل سے باہر لہراتا ہوا دیکھا تھا اور تھوڑی دیر بعد ہاتھ غائب ہوگیا۔

واضح رہے کہ برطانوی صحافی پال مکلین آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم یافتہ ہے اور نامور انگریزی اخبار فائننشل ٹائمز سے وابستہ ہے جب کہ پال نے بریگزیٹ اور یورپی یونین سمیت دیگر مسائل پر رپورٹنگ کی ہے۔

مشرقی انڈونیشیا کے راجا امپاٹ جزیرے میں مگرمچھ نوجوان روسی سیاح کو نگل گیا تھا جس کی لاش 4 دن بعد سمندر سے برآمد کی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں روسی سیاحوں کی جانب سے اپنے دوست سرگئی لیخور کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گی جس کے 4 دن بعد روسی سیاح کی لاش راجا امپاٹ جزیرے سے دریافت کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک بڑا مگرمچھ روسی سیاح کے ارد گرد چکر لگا رہا تھا اور سرگی کے زخموں سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مگرمچھ کا ہی شکار ہوا ہے۔

روسی سیاح کے دوست کے مطابق سرگئی ہمیشہ ہمارے ساتھ ہی ٹور گائڈ کی موجودگی میں ہی گھومنے جاتا تھا مگر حادثے والے دن اس نے اکیلے ہی جانے کا فیصلہ کیا اور جس مقام سے اس کی لاش ملی وہ بھی انتہائی خطرناک اور نوکیلے پتھیریلوں والا ہے جہاں بڑی تعداد میں مگر مچھ پائے جاتے ہیں۔