خبرنامہ

برطانیہ میں 19 انچ کا گدھا دنیا کا سب سے چھوٹا گدھا قرار

برطانیہ میں 19 انچ کا گدھا دنیا کا سب سے چھوٹا گدھا قرار
لاہور: (ملت آن لائن) گنیز بک میں نام ایک برس کا ہونے پر درج کر لیا جائے گا۔ اوٹی نامی گدھے کی لمبائی صرف انیس انچ ہے جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل گدھے سے بھی چھ انچ کم ہے، نوماہ کے اوٹی کو پہلی سالگرہ پر عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز ملے گا۔ سفید رنگ کا اوٹی اپنے مالک کے ساتھ میں رہتا ہے اور گاجریں کھانے کا شوقین ہے۔ اس کے مالک کا کہنا ہےکہ وہ اچھا پالتو جانور ہے اور اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے پورے گھر میں چل پھر سکتا ہے۔
چینی سڑکوں پر بھکاری اسمارٹ فون کے ذریعے خیرات وصول کررہے ہیں اور جلدی میں بھاگتے دوڑتے لوگ انہیں بھیک بھی دے رہے ہیں۔ چینی صوبے شیندوگ کے شہر جینان میں موبائل والے بھکاریوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ یہ بھکاری اپنے کاسے کے سامنے کیو آر کوڈ لگائے بیٹھے ہیں تاکہ آپ اسے اسکین کرکے پیسوں کی لین دین کےلیے استعمال ہونے والی ایپ (علی پے، وی چیٹ والٹ) یا دیگر موبائل پلیٹ فارم سے انہیں رقم دے سکیں۔ اس کے علاوہ بھکاریوں کی بڑی تعداد کے پاس خود اپنے اسمارٹ فون بھی موجود ہیں۔چینی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں کیونکہ ذہنی طور پر معذور ایک بھکاری سے جب پوچھا گیا کہ اس نے کیو آر کوڈ کیسے بنایا تو معلوم ہوا کہ اس کے خاندان نے اس کےلیے تیار کیا ہے لیکن بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق کیو آر کوڈنگ کے ذریعے آپ کی معلومات چین کے مختلف اداروں کو بھیجی جارہی ہیں کیونکہ بھکاری انہی کمپنیوں سے اپنی کمائی ہوئی رقم کیش کراتے ہیں۔ اس طرح صارفین کا بہت وسیع ڈیٹا وی چیٹ پروفائلز (چین کے مشہور سوشل میڈیا نیٹ ورک) کی صورت میں کمپنیوں کے پاس جمع ہوتا رہتا ہے جسے بعد میں اشتہاروں اور اسپیم پیغامات کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔