خبرنامہ

بغاوت کرنیوالوں کی سزائے موت کیلئے سفارش کریں گے،ترک صدر

انقرہ(آئی این پی)ترک صدررجب طیب اردوگان نے کہاہے کہ بغاوت میں ملوث افراد کی سزائے موت کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری کی سفارش کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت یہ تجویز پارلیمنٹ میں لے کر جائے گی۔ یقین ہے کہ پارلیمنٹ میں اس کی منظوری مل جائے گی، جب پارلیمان کا فیصلہ مجھ تک آئے گا تومیں اس کی توثیق کر دونگا۔ترکی میں 15جولائی کو حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی گئی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ بغاوت کے الزمات میں اب تک 35000سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔