خبرنامہ

بے نظیر قتل کیس کا ملزم ایس ایس پی سپیشل برانچ بحال

بے نظیر قتل کیس کا ملزم ایس ایس پی سپیشل برانچ بحال

اسلام آباد(ملت آن لائن)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزم سابق ایس پی راولپنڈی خرم شہزاد کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ملزم خرم شہزاد کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 31 اگست کو 17 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

تاہم خرم شہزاد اور سعود عزیز کی لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ نے سزا معطل کی تھی۔

سزا معطل ہونے کے بعد خرم شہزاد کی ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے عہدے پر بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔