خبرنامہ

ترکی ،پی کے کے کی جانب سے مارٹر گولے کے حملے میں 3فوجی جاں بحق ، 5زخمی

انقرہ(ملت + آئی این پی)ترکی میں دہشتگرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے مارٹر گولے کے حملے میں 3فوجی جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے ۔ترک میڈیا کے مطابق ضلع حقاری کی تحصیل چوکورجا میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے مارٹر گولے کے حملے میں تین فوجی شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے چوکورجا اور کوہ حصار میں سیکورٹی قوتوں پر مارٹر گولے سے حملہ کیا۔جس سے تین فوجی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔علاقے میں ان دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔