خبرنامہ

ترکی سویڈن میں فوجی بغاوت کے پینل کی منسوخی پر برہم

انقرہ ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ترک حکومت نے جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے حوالے سے سویڈن میں ایک پینل کی منسوخی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکومت اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ترک حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ اس تقریب کی منسوخی بعض سویڈش قانون سازوں کی مداخلت کی وجہ سے ہوئی۔سویڈش وزارت خارجہ نے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ پندرہ جولائی خون ریز بغاوت کے پس پردہ کے عنوان کے تحت اس تقریب کا اہتمام سویڈش دارالحکومت سٹاک ہوم میں ہونا تھا۔ اس پینل کے اہتمام کا مقصد بین الاقوامی برادری کو ترکی میں جمہوریت اور پارلیمانی نظام پر ہونے والے حملے کے منصوبے کے حوالے سے حقائق سے آگاہ کرنا بتایا گیا تھا۔