خبرنامہ

ترکی میں فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں 73 فوجی پائلٹ گرفتار

انقرہ(ملت + آئی این پی) ترکی میں فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں 73 فوجی پائلٹوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ 73 فوجی پائلٹوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق ان پائلٹوں کو حراست میں لینے کے لیے احکامات اناطولیہ کے سرکاری وکیل کی جانب سے دیے گئے تھے۔ گرفتار شدگان میں دو کرنل، اور اکہتر لیفٹیننٹ شامل ہیں۔ ان افراد پر مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزامات ہیں۔ انقرہ حکومت جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن تحریک پر ہی عائد کرتی ہے۔ اس واقعے میں270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گولن امریکا میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔