خبرنامہ

ترکی میں گولن سے تعلق کے الزامات کے تحت مزید 1000 افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری

انقرہ (ملت آن لائن + آئی این پی) ترکی نے فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزامات کے تحت مزید 1000 افراد کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کر دیے جس کے بعد 803افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزامات کے تحت مزید 1000 افراد کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کر دیے۔ گزشتہ شب اسی سلسلے میں ملک بھر میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 803 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ انقرہ حکومت امریکا میں رہائش پذیر مذہبی رہنما فتح اللہ گلن کو گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتی ہے۔ گرفتار ہونے والوں کی اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کو دارالحکومت انقرہ منتقل کیا جائے گا۔