خبرنامہ

ترکی کو موصل آپریشن سے باہر رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں: ترک صدر

انقرہ ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ موصل آپریشن کے حوالے سے مذاکرات کی میز پر ترکی کی موجودگی کے حق میں نہ ہونے والے مکارانہ منصوبے بنانے کے درپے ہیں۔ قونیا میں شہری تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے بغداد انتظامیہ کی خواہش پر داعش کے خلاف جدوجہد اور مقامی طاقتوں کی تربیت کے زیر مقصد عراقی علاقے باشیقہ میں موجود ترک فوجیوں کا موضوع چھیڑتے ہوئے بتایا کہ موصل آپریشن میں ترکی کو باہر رکھنے کے خواہاں بعض حلقے پائے جاتے ہیں۔ ۔