خبرنامہ

ترک صدر اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

انقرہ(ملت + آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکی ہم منصب براک اوباما سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماﺅں نے داعش اور پی کے کے کے خلاف جنگ جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے ۔ترک میڈیاکے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے امریکی ہم منصب براک اوباما سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں داعش اور پی کے کے کے خلاف جنگ کا موضوع زیر بحث لایا گیا۔ایوان صدر کے مطابق اس بات چیت میں داعش کے خلاف جنگ کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے بات چیت میں کہا کہ حر شامی فوج کے تعاون سے ترکی نے داعش کے خلاف جو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔صدر ایردوان نے بھی اس موقع پر کہا کہ داعش اور پی کےکے کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا جبکہ موصل آپریشن کو بھی انتہائی محتاط طریقے سے سر انجام دینے کی ضرورت ہے ۔ دونوں سربراہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ شمالی عراق میں پی کے کے کو پھیلنے سے روکا جائے۔