خبرنامہ

تیسری سہ ماہی کے دوران ریاض بینک کے خالص منافع میں 18.9 فیصد کمی

دوبئی ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سعودی عرب کے ریاض بینک نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 18.9 فیصد کمی ہوئی۔بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر تک اسے 729 ملین ریال (194.4 ملین ڈالر) منافع ہوا جو کہ 2015 ء کی تیسری سہ ماہی کے منافع (899 ملین ریال) سے 18.9 فیصد کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا منافع میں کمی کی بڑی وجہ سہ ماہی کے دوران آپریٹنگ اخراجات میں 16.3 فیصد اضافہ ہے۔اس عرصے میں آپریٹنگ آمدنی 2015 ء کی سطح پر (1.86 ارب ریال) رہی جبکہ سپیشل کمیشن سے منافع 4.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1.32 ارب ریال رہا۔سہ ماہی کے دوران قرضوں اور پیشگی ادائیگیوں کی مالیت 152.6 ارب ریال رہی جو کہ 2015 ء کے اسی عرصے کی نسبت 10.2 فیصد زیادہ ہے تاہم جمع شدہ رقم کی مالیت 0.2 فیصد کم ہوکر 160.8 ارب ریال رہی۔دوسری جانب ماہرین نے بینک کا سہ ماہی منافع 1.05 ارب ریال رہنے کی پیشنگوئی کی تھی۔