خبرنامہ

جاپان میں بالآخر 74 سالہ ننجا چور پکڑا گیا

جاپان میں بالآخر 74 سالہ ننجا چور پکڑا گیا

اوساکا(ملت آن لائن)جاپانی پولیس نے 8 سال کی طویل کوشش کے بعد 74 سالہ ننجا چور پکڑ لیا۔

منہ کو ڈھانپے اور سیاح لباس میں ملبوس ننجا چور جاپان کے شہر اوساکا میں گزشتہ کئی سالوں سے چوریاں کر رہا ہے اور اس نے پولیس کو بھی نچا رکھا تھا۔

ننجا چور اپنی وارداتوں کے دوران کئی بار سیکیورٹی کیمروں کی آنکھوں میں آیا لیکن پھر بھی پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

پولیس کے مطابق ننجا چور اپنی پھرتیوں کی وجہ سے کارروائی کے بعد گلیوں میں چلنے کی بجائے دیواروں کو پھلانگتے ہوئے فرار ہوجاتا تھا تاہم اب وہ قانون کی گرفت میں آچکا ہے۔

پولیس کی جانب سے ننجا چور پر 30 ملین ‘ین’ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس اس چور کی تلاش میں پچھلے 8 برس سے مسلسل چھاپے مار رہی تھی اور پولیس کا خیال تھا کہ پھرتیلا چور کوئی نوجوان لڑکا ہے۔

لیکن 74 سالہ بابا نے کمال مہارت کی پھرتیاں دکھا کر پولیس کو نہ صرف پریشان کئے رکھا بلکہ 250 سے زائد وارداتیں بھی کر چکا ہے تاہم اب وہ پولیس کی گرفت میں ہے۔

گرفتاری کے بعد ننجا چور کا کہنا تھا کہ ‘ میں اس عمر میں ہوں تو پولیس کا مجھے پکڑنا مشکل تھا اگر میں جوان ہوتا تو پولیس کا پکڑنا ناممکن ہوتا’۔

پولیس کے مطابق اس چور کی ہمت اور جسمانی طاقت ایک نوجوان سے بھی زیادہ ہے۔