خبرنامہ

جاپان نے خفیہ معلومات جمع کرنے والا مصنوعی سیارہ مدار میں پہنچادیا

ٹوکیو ۔ 13 جون (اے پی پی) جاپان نے قومی سلامتی کے مقاصد کے لئے خفیہ معلومات جمع کرنے کی غرض سے ایک اور مصنوعی سیارہ مدار میں پہنچا دیا ۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق گوشِیما میں قائم تانیگاشِیما خلائی مرکز سیخفیہ معلومات جمع کرنے کی غرض سے ایک اور مصنوعی سیارہ مدار کی جانب روانہ کیا گیا بعد ازاں اْس نے مصنوعی سیارے کوکامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا ہے۔ جاسوس مصنوعی سیارے کا مقصد سینکڑوں کلومیٹر کی بلندی سے زمین کی سطح کی تصاویر کھینچنا ہے۔حکومتِ جاپان ان مصنوعی سیاروں کو شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل داغنے کی تنصیبات کی نگرانی اور دیگر چیزوں کے علاوہ سانحات کے موقع پر نقصان کی شدّت کے جائزے کیلئے استعمال کرتی ہے۔اب خفیہ معلومات جمع کرنے والے جاپان کے آٹھ مصنوعی سیارے مدار میں ہیں اور تمام مصنوعی سیارے مِلکردن میں کم از کم ایک مرتبہ زمین کے ہر حصّے کا احاطہ کرنا یقینی بناتے ہیں۔ واضح رہے کہ جاپان حکومت مدار میں جاسوس سیاروں کی تعداد بڑھا کر 10 کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔