خبرنامہ

جمعۃ الوداع کے موقع پر مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

ملک بھر میں جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر جمعہ کی نماز میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعۃ الوداع کے سب سے بڑے اجتماع نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، مدنی مسجد عزیز آباد، کنز الایمان مسجد گرو مندر، فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی اور گلزار حبیب سولجر بازار میں ہوئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعۃ الوداع کا بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بڑے اجتماع مسجد الشہدا اور بادشاہی مسجد میں ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اورامت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ روزہ دار رمضان المبارک کی پرکیف ساعتوں کی رخصتی کے خیال سے آبدیدہ ہوگئے۔