خبرنامہ

جنوبی افریقہ میں پل سے بنجی جمپنگ کا مظاہرہ

جنوبی افریقہ میں پل سے بنجی جمپنگ کا مظاہرہ
لاہور (ملت آن لائن)ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ ہر حد سے گزرجاتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ تصویر میں نظر آنیوالے ان کھلاڑیوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے جنوبی افریقہ میں بلوکران نامی پُل کا انتخاب کیا ۔ کرتب بازی کے شوقین جانبازوں نے 216 میٹر بلند پُل سے بنجی جمپنگ کا خطرناک مظاہرہ پیش کر کے نہ صرف ایڈونچر کا شوق پورا کیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی اپنے اس کارنامے سے دنگ کر دیا ۔

65 سالہ خاتون سومپونگ چومپھوپراپیت تھائی لینڈ کے علاقے یوبون رشتھانی میں رہتی ہیں۔ انہوں نے شوہر کی تلاش کا جو انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے وہ خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنا ہے۔ انہوں نے تھائی زبان میں ایک پوسٹر لکھ کر اسے اپنے گھر کے باہر آہنی جالیوں پر نصب کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ان میں دلچسپی رکھنے والے مرد گھر کے اندر آکر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔اگرچہ آن لائن کئی ویب سائٹ اور ایپس موجود ہیں جہاں آپ اپنا جیون ساتھی تلاش کرسکتےہیں لیکن مطلقہ سومپونگ نے اپنے گھر کے باہر اشتہار لگانا ہی بہتر سمجھا جو ان کے خیال میں رفیقِ حیات تلاش کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔