خبرنامہ

دبئی ،خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے بھارتی شہری کو اغواء کرنے کے الزام میں 2پاکستانی گرفتار

دبئی (ملت + آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے بھارتی شہری کو اغواء کرنے کے الزام میں 2پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔گلف نیوز کے مطابق 28 اور 31سالہ پاکستانی شہریوں پر الزام ہے کہ انھوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ایک کلینرجس کا تعلق بھارت سے ہے کو نومبر میں کاراما کے علاقے میں روک کر اغواء کرلیا اور اسے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کلینر کو اغواء کرکے ابوظہبی لے گئے جہاں اسے دیگر دو افراد کے حوالے کردیا گیا۔استغاثہ نے ملزمان پر پولیس افسران کی روپ دھار کر کلینر کو اغواء کر نے کا الزام عائد کیا ہے ۔پیر کو ملزمان دبئی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے جہاں انھوں نے الزامات کی تردید کی۔کلینر نے پراسیکیوٹرز کو گواہی دی ہے کہ ملزمان نے گلی میں اسے روکا اور پولیس اہلکار ہونے کا دعویٰ کیا۔