خبرنامہ

دبئی پولیس کے 56اہلکاروں نے دیو ہیکل ہوائی جہاز کھینچ لیا

دبئی پولیس کے 56اہلکاروں نے دیو ہیکل ہوائی جہاز کھینچ لیا
ابوظہبی:(ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے متعارف کرائے گئے فٹنس پروگرام کا چیلنج قبول کرتے ہوئے دیو ہیکل مسافر طیارے کو کھینچ لیا۔ چیلنج کے عنوان سے قائم کردہ ویب سائٹ پر ولی عہد اور دبئی حکومت کے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی طرف سے شروع کردہ فٹنس پروگرام کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جسکے مطابق دبئی کے ولی عہد نے ہر خاص وعام کو دعوت دی کہ وہ 20 نومبر تک روزانہ 30 منٹ اپنی جسمانی فٹنس اور صحت کیلئے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔دبئی پولیس نے فٹنس چیلنج کے تحت ’’ایئربس اے 380‘‘ کو ہوائی اڈے سے کھینچ کر اپنی فٹنس کا ثبوت دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایئر لائن کا یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ہے اس طیارے کا وزن 302 ٹن ہے جبکہ اسے 56 پولیس اہلکاروں نے مل کر 100 میٹر تک کھینچا۔
چیلنج کے عنوان سے قائم کردہ ویب سائٹ پر ولی عہد اور دبئی حکومت کے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی طرف سے شروع کردہ فٹنس پروگرام کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جسکے مطابق دبئی کے ولی عہد نے ہر خاص وعام کو دعوت دی کہ وہ 20 نومبر تک روزانہ 30 منٹ اپنی جسمانی فٹنس اور صحت کیلئے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔