خبرنامہ

دنیا کی سب سے ننھی بکری سے ملیں

دنیا کی سب سے ننھی بکری سے ملیں

لاہور:(ملت آن لائن) دنیا بھر میں پائے جانے والے بکروں اور بکریوں کا قد و کاٹھ تقریباً یکساں ہوتا ہے، تاہم دنیا میں ایک نہایت چھوٹی سی بکری بھی پائی جاتی ہے جسے بونی بکری کا نام دیا جاتا ہے۔ افریقی ملک نائجیریا میں پائی جانے والی یہ بکری، بکروں کی انوکھی نسل ہے جو عام بکروں کے مقابلے میں نہایت چھوٹی ہے۔ بونی بکریوں کی یہ نسل صرف مغربی افریقہ میں پائی جاتی ہے۔ یہ بکریاں ددھ بھی دیتی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ بکریاں عام بکریوں کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہیں۔ آئیں اس بونی بکری کی چند تصاویر دیکھیں۔