خبرنامہ

دہشت گردی کے جْرم میں تین افراد کو قید کی سزائیں

ابو ظہبی؛ (ملت+اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے3 افراد کو ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام مِیں قصور وار قرار دے کر5سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق ابو ظبی کی وفاقی عدالت عظمیٰ نے 2اماراتی شہریوں کو 1 سے 5سال تک جیل کی سزا کا حکم دیا ہے۔تیسرے مدعا علیہ کا ایک عرب ملک سے تعلق ہے لیکن اس کے ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔اس کو عدالت نے 3 سال قید کا حکم دیا ہے اور یہ سزا پوری ہونے کے بعد اس شخص کو ملک بدر کردیا جائے گا۔وام نے عدالتی فیصلے کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے اور نہ یہ بتایا ہے کہ ان تینوں کا کس مبینہ دہشت گرد تنظیم سے تعلق تھا۔