خبرنامہ

رحم دل خاتون نے تتلی کا ٹوٹا پر جوڑ دیا

رحم دل خاتون نے تتلی کا ٹوٹا پر جوڑ دیا

رحم دل خاتون نے تتلی کا ٹوٹا پر جوڑ دیا

ٹیکساس:(ملت آن لائن) امریکا کی معروف فیشن ڈیزائنر نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک تتلی کا ٹوٹا ہوا پر انتہائی مہارت کے ساتھ جوڑ کر اسے پرواز کے قابل بنادیا۔ رومی مک کلوسکی ماضی میں مونارک تتلیوں کی پرورش کرتی رہی ہیں جو دنیا میں تیزی سے ختم ہورہی ہیں۔ سال میں اپنی پیدائش کے وقت کے لحاظ سے یہ تتلیاں دو ہفتے سے پانچ ماہ تک زندہ رہتی ہیں۔ رومی کو ایک تتلی ملی جس کا پر ٹوٹ چکا تھا اس تتلی کو بے یارومددگار چھوڑنے کی بجائے رومی نے اپنے کمرے کو آپریشن تھیٹرمیں بدل دیا اور گھریلو اشیا کی مدد سے اس کا پر جوڑ کر اسے اڑنے کے قابل بنادیا۔ رومی نے بہت مہارت کے ساتھ تتلی کے پر کا پیوند لگایا اس کے لیے انہوں نے اپنی بیٹی سے ایک ایسی تتلی کا پر لیا جو مرچکی تھی۔ رومی نے بتایا کہ مجھے یہ تتلی گھر کے راستے میں پڑی نظرآئی۔ پھر میں نے تولیہ، تار والا ہینگر، خاص سیمنٹ، ٹوتھ پِک، روئی، قینچی، باریک چمٹے، ٹالکم پاؤڈراور دوسری مردہ تتلی کا پر لیا اور اسے جوڑنے کی کوشش کی، تتلیوں کے پروں میں رگیں نہیں ہوتی اور انہیں ٹوٹنے پر کوئی تکلیف نہیں ہوتی تاہم وہ پر کے بغیر پرواز نہیں کرسکتیں۔ مریض نر تتلی ہے جس کی عمر تین دن تھی‘۔ خاتون نے پہلے تتلی کے پر کے فالتو حصے کاٹ کر الگ کیے اس دوران تتلی کو تکلیف نہیں ہوئی جیسا کہ ہمیں بال یا ناخن کاٹتے وقت کوئی درد محسوس نہیں ہوتا۔ اس کے بعد بہت مہارت سے تتلی کا پر لگادیا گیا جس کی سیاہ دھاریاں دوسرے پر سے بالکل مل گئیں اور اسی کا حصہ معلوم ہونے لگیں۔ پر لگانے کے بعد تتلی کو ایک دن تک گھر میں رکھا گیا اور اسے گھر میں تیارکردہ پھولوں کا مصنوعی شیرہ پلایا گیا۔ اگلے دن باغ میں جب تتلی کو چھوڑا گیا تو بہت آرام سے پرواز کرگئی۔