خبرنامہ

ریل گاڑی کے ڈبے میں قائم میکسیکو کا بہترین سکول

ریل گاڑی کے ڈبے

ریل گاڑی کے ڈبے میں قائم میکسیکو کا بہترین سکول

میکسیکو: (ملت آن لائن) میکسیکو میں ریل گاڑی کے ڈبے میں قائم پرائمری سکول نوکلپن شہر کے بہترین سکولوں میں سے ایک ہے۔ میکسیکو سٹی کے مضافات میں ریل گاڑی کے ڈبے میں پرائمری سکول گزشتہ 41 سال سے قائم ہے۔ سکول کے واحد استاد جیمی مایولو اس سکول کا چلا رہے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریلوے کمپنی کی ٹرین کے ایک ڈبے میں چلنے والا سکول ایک دور میں مختلف علاقوں میں ریلوے مزدوروں کے بچوں کو تعلیم دیتا تھا لیکن جب کمپنی کی نجکاری ہوئی تو ڈبہ نوکلپن شہر کے باہر کھڑا کر دیا گیا۔ مایولو کا کہنا ہے سکول میں سڑسٹھ بچے پڑھ رہے ہیں، وہ چندہ لے کر سکول چلاتے ہیں کیونکہ بچوں کے والدین فیس نہیں دے سکتے، وہ اور ان کی اہلیہ بچوں کو دوپہر کا کھانا بھی کھلاتے ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ کہیں ان کے جانے سے یہ سکول بند نہ ہو جائے، اس لئے وہ ریٹائر نہیں ہو رہے۔